Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 4, 2019

برطانیہ کی عدالت نے وجے مالیا کو بھارت بھیجنے کا حکم۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت ہند نے فیصلے کا کیا خیر مقدم۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
9000کروڑ کا بینک گھوٹالا کرکے انگلینڈ بھاگ جانے والا اقتصادی بھگوڈا اب ہندوستان واپس لایا جائے گا۔وجے مالیا کے اوہر 9000 کروڑ کے بینک گھوٹالا و منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔اس کے ہندوستان واپس لانے کے لئیے سی بی آئی نے انگلینڈ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔انگلینڈ کی ایک ذیلی عدالت نے مالیا کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا اور اب وزارت برائے خارجہ کے سکریٹری نے مالیا کو ہندوستان بھیجنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔تاہم مالیہ کو عدالت نے 14 دن کا وقت بھی دے رکھا ہے کہ وہ اس مدت کے اندر ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔اس کے بعد سپریم کورٹ کا بھی دروازہ کھلا ہوا ہے۔
اس لئیے ایسا لگتا ہے کہ ابھی مالیا کو بھارت لانے میں کچھ مدت اور بھی درکار ہے