Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 5, 2019

پرانی پنشن بحالی کو لیکر اساتذہ و دیگر ملازمین کی بائیک ریلی۔‎



جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ۔صدائے وقت۔
ملازم، اساتذہ افسر پرانی پنشن بحالی فورم اترپردیش کے پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق بدھ کے روز مجوزہ ہڑتال سے قبل عوامی بیداری کے لئے جونپور جنکشن بھنڈاری ریلوے اسٹیشن سے کثیر تعداد میں ملازم،اساتذہ دو پہیہ گاڑی سے جلوس نکالا۔ فورم کے ضلع صدر اروند کمار شکلا، کنوینر راکیش کمار شریواستو کی قیادت میں ضلع کے مختلف سرکاری محکموں ضلع اسپتال، بنیادی تعلیم، زراعت، صنعت، پی ڈبلوڈی، آبپاشی، چک بندی، فوڈ، سپلائی، ترقی عمارت، خزانے، ٹرانسپورٹ، جی ایس ٹی وغیرہ محکموں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ میں پہنچے۔
جلوس میں ملازم پرانی پنشن بحالی کا نعرہ لگاتے ہوئے بدھ کے روز سے ہونے والی مہاہڑتال کو کامیاب بنانے اپیل ملازم اساتذہ سے کر تے رہے۔ اس دوران مشتعل ملازم حکومت کی وعدہ خلافی سے آر پار کی لڑائی کا اعلان کیا۔ ریاست ملازم متحدہ کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ، چندر شیکھر سنگھ، ثانوی استاد یونین کے صدر سنتوش کمار سنگھ، ڈاکٹر پردیپ کمار، ڈاکٹر پھول چند، مدھوکر دویدی، شویندر سنگھ رانو، جی پی گپتا،رمیش کمار، منوج کمار، آنند کمار، وکرم پرکاش یادو، شیام بہادر یادو، سنجیو کمار سنگھ، سنیل یادو وغیرہ نے کلکٹریٹ میں جلوس سے خطاب کیا۔ فورم کے کنوینر راکیش شریواستو نے کہا کہ کل سے ہڑتال میں بڑی تعداد میں ملازم اساتذہ کو کلکٹریٹ دھرنہ سائٹ پر پہنچنے کی اپیل کیا۔ فورم کے چیئرمین اروند شکلا نے کہا کہ اب تک پرانی پنشن بحالی کے لئے کئے گئے جدوجہد میں ملازم استاد افسر کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریک کو کامیاب بنانے کا عہد کیا۔
Attachments area