Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

آسماں تیری لحد پر شبمم افشانی کرے۔

از/ سید حسن ذیشان قادری مفتاحی۔/
صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حضرت امیر ِشریعت تامل ناڈو،
حضرت مولانا یعقوب صاحب مدراسی رحمہ اللہ کی رخصت جنوب میں ایک عہد کا خاتمہ ہے جن سے قدیم اکابر واسلاف کی ایک سنہری تاریخ جڑی ہوٸی تھی
اگر یہ کہا جاٸے کہ جنوب میں منہاج ِاکابر اور مزاجِ اسلاف کی ایک جیتی جاگتی تصویر تھے تو اس میں کوٸی مبالغہ نہیں ہوگا
اس لٸے کہ آپکی درد آمیز جدو جہد آپکا سلجھا ہوا طریقہٕ کار آپکا رہن سہن اور آپکی پاکیزہ زندگی  خلوص وللہیت اور زھد واستغنإ سے عبارت تھی
آپ جامعہ باقیات الصالحات ویلور کے قابلِ قدر فاضل ہونے اور وہاں کے علمإ  واساتذہ کے ذوق ومشرب کے کچھ مختلف ہونےکے باوجود آپ نے اپنے اساتذہٕ دارالعلوم کے مزاج ومذاق کو نہ صرف اپنایا بلکہ اکابر ینِ دیوبند کے متعلق پیدا شدہ غلط فہمیوں اور بدگمانیوں کو تمام تر مخالفتوں کے باوجود بڑے ہی حسن ِتدبیر کے ساتھ دور بھی کیا اور اسکو اپنی تحریر وتقریر کے
ذریعے خوب واضح بھی کیا

یہ آپکا اہل ِجنوب پر ایسا احسان ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
آپ نے ایک طرف جہاں درس وتدریس کے میدان سے طالبان ِعلوم نبوت کو مستفیض کیا  دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور جامعہ باقیات صلحات ویلور اورمدرسہ کاشف الھدیٰ مدراس کی مسندِتدریس سے آپ نے تشنگانِ علوم تک اپنا فیض پہنچایا اور عوام الناس کی رہبری ورہنماٸی کے لٸے  میل وشارم کی معروف پاکتنی مسجد کے منبر سے اپنے قیمتی اور فکر انگیز خطابات کا سلسلہ جاری رکھاوہیں دوسری جانب ملی اور قومی مساٸل کے حل کے لٸے موقعہ بموقعہ امارت ِشرعیہ، مسلم پرسنل لإ بورڈ اور جمعیتہ علمإھند کے اداروں کے ذریعے اپنی یادرگار بے لوث  خدمات انجام دی
آپ ایک روحانی اور اہلِ دل اہلِ درد شخصیت کے مالک تھے آپ جنوب کے معرروف ادارے مدرسہ مفتاح العلوم میل وشارم کے سرپرست اعلٰی تھے ادارے کی ترقیات میں آپکی دعاوں توجہات اور رہنماٸی کا بڑا دخل ہے
مسلک ِصحیح کے تحفظ اور نت نٸے فتن کے تعاقب کے لٸے آپ ہمیشہ فکر مند رہتے اوراہل ِمدارس اور ارباب ِ حل وعقد کو باربار اسکی طرف توجہ دلاتے رہتے جسکی وجہ سے پورا علاقہ حساس رہتا تھا آپ کٸی مدارس کے سرپرست تھے 
ان جملہ اوصاف ِستودہ کے ساتھ آپکا خصوصی وصف  سادگی وقناعت پسندیٕ تھا
بڑے بڑے اہل ثروت سرمایہ داروں کے آپکے ارد گرد رہنے اور آپکے ان سے بزرگانہ ورہبرانہ تعلقات کے باوجود آپ نے دنیا کو ہمیشہ اپنے سے دور رکھا اور بے نیازی اور شان ِاستغنا           کےایسےمظاھرے پیش کٸے کہ چشم ِعالم حیرت زدہ ہے ۔

آپ حضرت شیخ الاسلام  مدنی ؒکے عاشق زار تھے، روحانی مجلسیں ہوں یا علمی وتحقیقی بیانات یا پند ونصاٸح کے  مواقع  حضرت شیخ الاسلام ؒکے والہانہ وعقیدتمندانہ ذکر سے کبھی بھی خالی نہیں  ہوتے تھے۔

آج حضرت والا اپنی اس جہد ِمسلسل کے سلسلے کو منقطع کرکے اپنے مالک حقیقی سے جاملے فرحمہ اللہ رحمة واسعة
یقینا آپکا بدل ملنا  تو مشکل ہے خداٸے خبیر آپکی لحد ِمباک پر رحمتوں کی  برسات برساٸے اور قدسیانِ ِرحمت آپکے مسکن کی نگہبانی کرےاور آپکو اپنے قرب کے مراتبِ عالیہ میں تمکن عطا  فرماٸے آمین ثم آمین
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہٕ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
۔__________________
سید حسن ذیشان قادری مفتاحی