Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

بھارت اسکاوٹ گائیڈ جمیعتہ یوتھ کلب کے سہ روزہ کیمپ کا اختتام۔

موضع نواڑہ میں جاری سہ روزہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا کیمپ اختتام پزیر
۔_________________________
رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی/ صدائے وقت۔

نواڑہ/باغپت۔/ اتر پردیش۔/  3/فروری 2019
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
باغپت شہر سے متصل واقع موضع نواڑہ کے مدرسہ انعام العلوم میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا سہ روزہ کیمپ آج بحسن خوبی اختتام کو پہونچا، جس کی صدارت  حافظ محمد قاسم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء باغپت نے فرمائی، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عارف الحق صاحب،نے شرکت فرمائی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے ہوا.
کیمپ میں اسکاؤٹ اور روورس نے طرح طرح کے کرتب دکھائے، جیسے ڈوبتے ہوئے شخص کو کیسے بچایا جائے، ٹریفک قانون، ماں باپ کی خدمت، اور تعیلمی بیداری سے متعلق پروگرام پیش کیے.
مولانا عارف الحق  نے کہا کہ  یہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کی شروعات قابل شتائش ھے ،اور ہم سب اس سے جڑیں اور اپنی نوجوان نسل کو جوکہ ہمارا مستقبل ہے ان کی صحیح تربیت کریں تاکہ ان کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوسکے اور اپنے اخلاق کو درست کریں تاکہ مذہب اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم ہوسکے اور دیگر مذاہب والے سے انس و محبت کرسکے.
حافظ محمد قاسم نے کہا کہ یہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب  مولانا سید محمود اسعد مدنی  اور ہمارے اکابرین کا مستقبل کیلیے دیکھا ہوا ایک خواب ہے، جس کو بروۓکار لانے کے لیے ہم سب کو ہر ممکنہ معاونت کے لیے مستعد رہنا ہوگا اور ہر طرح ساتھ دینے کی مکمل کوشش کرنی ہوگی.
اس موقع پر ٹرینر حضرات کو قیمتی انعامات دیکر انکی حوصلہ افزائی، یہ کیمپ مولانا خوش محمد  امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ کی زیر نگرانی جاری رہا.
ٹرینر کی حیثیت سے حافظ محمد لیاقت، قاری محمد صابر، ثاقب ، آصف بھائی نے پوری ذمہ داری کے ساتھ کیمپ کو ٹریڈ کیا.
اس موقع پر مولانا محمد خالد ، قاری محمد طارق فلاحی، قاری عبد الواجد مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، مولانا منفعت  اور گاؤں کے معزز افراد شریک ریے۔