Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

جونپور۔ٹریفک قانون بیداری ہفتہ کے تحت ڈرائیورں کی تربیت و آنکھوں کی جانچ۔

جون پور ۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
اے آر ٹی او یو پی سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کے روز سڑک تحفظ ہفتے کے چوتھے دن شہر کے روڈویز احاطے میں گاڑی ڈرائیوروں کیلئے  حفاظت،تربیت اور بیداری پروگرام سمیت آنکھوں کی جانچ کا انعقاد کیا گیا۔ جانچ میں ضلع اسپتال کے آنکھ سرجن ڈاکٹر پردیپ پانڈے کی ہدایت پر ان کے اسٹاف پرشانت کمار، چندر پرکاش، یوگراج اور جے پرکاش کی جانب سے مختلف اسکولوں اور روڈویزکے بس ڈرائیوروں سمیت کل 375 گاڑی ڈرائیوروں کی آنکھ کی جانچ کی جس میں 25 گاڑی ڈرائیوروں کو چشما لگانے کا مشورہ دیا گیا۔ مذکورہ کیمپ میں اے آر ٹی او یو بی سنگھ کی جانب سے کیمپ میں آئے تمام گاڑی ڈرائیوروں کو سڑک تحفظ کے قوانین کے بارے میں معلومات دی۔