Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 4, 2019

ممتا بنرجی کے موقف کو لیکر کیا کانگریس دو خیموں میں تقسیم ہے۔؟؟؟؟

مغربی بنگال میں صدر راج کا مطالبہ۔

صدائے وقت/ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر کر رہی ہیں۔حزب اختلاف کے تقریباً سبھی جماعتوں نے ممتا بنرجی کے احتجاج کی تائید کی ہے۔کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایم پی اور سابق ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال میں صدارتی راج کے نفاذ کا  مطالبہ کیا ہے۔ انھون نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مودی اور امت شاہ سی بی آئی کا بیجا استعمال کر رہے ہیں مگر سی بی آئی اگر عدالت سے اجازت لیکر آتی ہے تو اسے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے۔۔ممتا بنرجی کے ساتھ پولیس کا احتجاج میں شریک ہونا مضحکہ خیز ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کیا کہتا ہے مجھے نہیں پتا مگر میرا مطالبہ ہے کہ ریاست میں صدر راج نافذ ہونا چاہئیے۔