Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 12, 2019

اعظم گڑھ ۔۔مدینہ یونیورسٹی میں عبیداللہ طاہر نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  ۔
 ضلع کی مشہور و معروف علمی ادبی و سیاسی شخصیت مولانا طاہر مدنی کے صاحب زادے عبید اللہ طاہر فلاحی نے مدینہ یونیورسٹی  سے ماجستیر یعنی ایم اے کا مناقشہ (وائیوا)  مکمل کیا جس میں انھوں نے فرسٹ ڈویژن نمبر حاصل کرکے ضلع اور خاندان کا نام روشن کیا۔
 ان کی تعلیم و کورس کے متعلق مولانا طاہر مدنی نے بتایا کہ امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ  کے مشہور شاگرد امام ابو یوسف علیہ الرحمہ اور امام محمد علیہ رحمہ کے شاگرد بشر بن ولید رحمةاللہ سے بہت سارے اقوال اپنے اساتذہ کے حوالے سے منقول ہیں۔۔معاملات کے باب میں جتنے اقوال ہیں ان کا دراسہ اس رسالے میں کیا گیا ہے مفتی بہ اقوال کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان مسائل میں دیگر فقہاء کے اقوال کا تقابلی مطالعہ بھی کیا گیا ہے ۔امید ہے یہ کوشش فقہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئیے مفید ثابت ہوگی۔
عبید اللہ طاہر فلاحی کی اس کامیابی پر مولانا طاہر مدنی کو مبارکباد کے ہیغامات موصول ہو رہے ہیں۔صدائے وقت بھی مولانا موصوف کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ ان کے کام کو قبول فرمائے اور مزید علمی کاموں کی توفیق عطا فرمائے  آمین۔