Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 12, 2019

قتل کا سنسنی خیز واقعہ ۔۔۔نقاب پوش عورت کا دن دہاڑے گولی مارکر قتل۔

جون پور۔اترپردیش۔ (نمائندہ)
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   .   ۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے عمران گنج بازار کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر منگل کی دوپہر سر راہ نقاب پوش بدمعاشوں نے آٹو رکشاء سے شاہ گنج جا رہی ایک نقاب پوش مسلم خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش دیگر سواریوں کو دھمکی دیتے ہوئے فرارہو گئے۔سرراہ ہوئی اس واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کثیر تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ کر خاتون کی شناخت کرانے کی کوشش کی۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد خاتون کی شناخت بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی کے طور پر ہوئی۔خاتون کا کچھ روز پہلے ہی اپنے شوہر سے طلاق ہوا ہے۔پولیس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے قصبہ سے ایک نقاب پوش مسلم خاتون اٹو رکشاء پر سوار ہو کر شاہ گنج جانے کیلئے نکلی۔آٹو ڈرائیور رمیش ولد شری رام ساکن کلاں پورکے مطابق وہ آٹو رکشاء لیکر شاہراہ کے اسرہٹا گاؤں کے قریب پہنچا تھا تبھی موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے نظر انداز کر رکشاء کو منزل کی جانب بڑھا دیا۔بتاتے ہیں کہ مجڈیہہ کے قریب پہنچنے پر کچھ مسافراترنے لگے،اسی دوران موٹرسائیکل سوار دونوں بدمعاش پہنچے اور خاتون کو نشانہ بنا کر کئی فائر کر دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ادھر واردات کے ہوتے ہی بدمعاش اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور پوچھ گچھ کرتے پوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ادھر خاتون کی شناخت کراتے ہوئے کافی مشقت کے بعد شناخت کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی منان احمد کی اہلیہ عرفانہ بانو کے طور پر ہوئی۔جانچ کے دوران پولیس نے بتایا کہ خاتون کا شوہر عرب ملک میں نوکری کرتا ہے اور کچھ روز قبل ہی اس نے اپنی بیوی کو طلاق دیا ہے۔۔خاتون کا میکہ ضلع اعظم گڑھ کے تھانہ حلقہ پھولپور کے موضع بیسیکھا ہے۔اطلاع ملتے ہی خاتون کے اہل خانہ ، بھائی ، اس کی ماں اور موضع کے سابق پردھان و موجودہ پردھان  کے علاوہ گاوں کے بہت سارے لوگ کوتوالی شاہگنج پہنچکر لاش کی شناخت کی ۔پولیس نے معاملے میں رپورٹ درج کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع پر بھیج  تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔