Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

صوبہ بہار کے آیوش میڈیکل ایسو سی ایشن سروسز ونگ کی توسیع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام فلاحی ریاستی صدر نامزد۔‎



پٹنہ / بہار۔۔ صدائے وقت
 .   .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  ۔
آیوش میڈیکل ایسو سی ایشن صوبہ بہار کی مظبوطی و تنظیم کو مزید فعال بنانے کی غرض سے تنظیم کی سروسز ونگ میں توسیع کی گئی ہے .ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر مدھوریندر پانڈے نے ڈاکٹر عبد السلام فلاحی کو دوبارہ صوبائی صدر (سروسز ونگ) کا صدر نامزد کیا ہے ۔ساتھ ہی ڈاکٹر منوج دوبے کو سکریٹری اور ڈاکٹر کرن گپتا کو خزانچی بنایا گیا ہے۔
آیوش میڈیکل ایسو سی ایشن سے جڑے سروسز کے معاملات کو دیکھنے کی ذمے داری ان لوگوں 
کو دی گئی ہے۔اسی کے ساتھ 21 ممبران پر مشتمل ایک ایکزیکیٹیو باڈی کی بھی تشکیل کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر آیوش صدر ڈاکٹر پانڈے نے اعلان کیا کہ مورخہ 17 فروری کو پٹنہ میں " ذیا بیطس  بیماری ، وجوہات و علاج " پر آیوش کی خدمات کے تعلق سے ایک سیمینار کا اعلان کیا گیا ہے ۔جس میں صوبے کے وزیر صحت منگل پانڈے کی شرکت متوقع ہے۔انھوں نے تنظیم کے سبھی اراکین نیز دیگر آیوش ڈاکٹر سے شرکت کی اپیل کی ہے۔۔