Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

بریکنگ نیوز۔۔اکھلیش یادو کو پریاگ راج جانے سے لکھنئو ایئر پورٹ پر روکا گیا۔۔ایئر پورٹ سے پارلیمنٹ تک ہنگامہ۔

صدائے وقت/ خصوصی نمائندہ/ مورخہ 21 فروری 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   لکھنئو۔۔سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ کو لکھنئو ایئر پورٹ پر پریاگ راج جانے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اکھلیش یادو کا پرگرام الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء کے ایک پروگرام میں شریک ہونا تھا ۔یہ پروگرام پہلے سے طے تھا اور باقاعدہ پرمیشن بھی لی گئی تھی۔اس کے باوجود جب اکھلیش یادو ایئر پورٹ پہنچے تو ان کو روک دیا گیا اور ان کو جہاز میں نہیں جانے دیا گیا۔حکام روکنے کیوجہ بتانے میں نا کام رہے۔اس بات کو لیکر سماجوادی پارٹی کے کارکنان ایئر پورٹ پر مظاہر کر رہے ہیں ۔پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا ہے۔
خبروں کے مطابق عین وقت پر ڈی ایم پریاگ راج نے ڈی ایم لکھنئو کو بتایا کہ اکھلیش یادو کے آنے سے نظم ونسق کے حالات بگڑ سکتے ہیں۔اس لئیے عین موقع پر ان کو روک دیا گیا۔
ائیر پورٹ سے ہی اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا ہے کہ مجھے پریاگ راج نہیں جانے دیا حارہا ہے ۔ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے ۔ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔حکومت و بی جے پی سماجوادی سوچ سے ڈر رہی ہے۔
لکھنئو ائیر پورٹ پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اکھلیش یادو  کو نہیں جانے دیا جائے گا تب تک یہ دھرنا جاری رہےگا۔حکومت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔