Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

کولکاتا۔۔۔ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھیں۔۔۔۔۔۔ممتا بنام مودی۔؟ کولکاتا میں ہائی وولٹیج ڈرامہ۔

ممتا بنرجی غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر ۔
حزب اختلاف کے رہنما ممتا کے ساتھ۔
مغربی بنگال کا کل ہوگا بجٹ پیش ہوگا۔دھرنا کی جگہ پر ہوگی کابینہ کی بیٹھک۔
ٹی ایم سی کے کارکنان کا پوری ریاست میں اجتجاج۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کیا ہے بنگال کا ہائی وولٹیج ڈرامہ۔(صدائے وقت/ ذرائع)۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالا کی گم شدہ فائلوں کو ضبط کرنے کولکاتا پولیس کمشنر کے راجیو کمار کے گھر پہنچی سی بی آئی ٹیم و مقامی پولیس کے بیچ ٹکراو ہوگیا ۔افسران میں دھکا مکی ہوئی،بنگال پولیس نے سی بی آئی کو راجیو کمار کے گھر میں گھسنے نہیں دیا بلکہ سی بی آئی کے ڈرئیور سمیت 5 افسران کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر بنگال کی وزیر۔اعلیٰ بذات خود موقع پر پہنچ گئیں۔بعد میں پانچوں افسران کو رہا کردیا گیا۔ممتا بنرجی کے مطابق یہ سب سی بی آئی مودی اور شاہ کے اشارے پر کررہی ہے لہذا ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ریاست میں ٹی ایم سی کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں کئی جگہوں پر ٹرینوں کو بھی روکنے کی خبریں ہیں۔
اس معاملے کو اسٹیٹ بنام مرکز بنا دیا گیا ہے۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ہم لوگ تو سپریم کورٹ کے حکم پر گئے تھے۔
دوسری طرف حزب اختلاف کے بیشتر رہنما ممتا کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔اروند کجریوال، اکھیلیش یادو، راہل گاندھی، عمر عبداللہ۔چندر بابو نائیڈو ، لالو یادو، تیجسوی یادو وغیرہ نے ممتا بنرجی کے موقف کی تائید کی ہے اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تیجسوی یادو نے کل ممتا کیساتھ دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ان سب واقعات سے ایک آئینی مسلہ کھڑا ہوگیا ہے ۔سی بی آئی اس معاملے کو لیکر سپریم کورٹ جائے گی۔
جزب اختلاف کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی اور شاہ کی جوڑی اقتدار کے لئیے ہندوستان کے ٹکڑے کرنے پر لگی ہے۔اور الیکشن جیتنے کے لئیے حزب اختلاف کے رہنماوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔