Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

پلوامہ واقعہ سے پورے ضلع میں تعزیت واحتجاج کا سلسلہ جاری۔



جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندی)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعرات کے روز کشمیر کے پلوامہ میں فوجیوں کی گاڑی کے قافلے پر ہوئے فدائین حملہ میں شہید ہوئے 42فوجیوں کی ہلاکت سے پورے ضلع میں تعزیت اور مظاہرہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔دہشت گردوں کے اس ناپاک حرکت سے جہاں شہریوں نے ناراضگی ظاہر کی وہیں حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت ہند سے جوابی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ہفتہ کے روز کئی سیاسی پارٹیوں،غیر سرکاری اداروں میں ملازمین نے شہید فوجیوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے تعزیت پیش کی وہیں تعلیمی اداروں سمیت مختلف بازاروں کے بیوپاری،خود مختار تنظیموں کے اراکین نے کینڈل مارچ نکالا اور بازاروں کو بند کر حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
دہشت گردانہ حملے کے خلاف سماجوادی طلباء سیل کے درجنوں کی تعداد میں طالب علم شہر کے جیسج چوراہے پر جمع ہوئے۔اس دوران موجود طالب علموں نے حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا اور پاکسان اور دہشت گردی کا پتلا نذر آتش کیا۔مشتعل طالب علمون نے حکومت ہند سے شہید ہوئے فوجیوں کے کنبہ کو 50لاکھ کی مدد کے ساتھ شہید کی بیوی یا اولاد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی کی مانگ کیا۔ادھر کانگریس پارٹی کے کارکنانوں نے ہفتہ کے روز پارٹی دفتر سے کینڈل مارچ نکال کردیوانی عدالت کے قریب واقع گاندھی مجسمہ پر پہنچ کر کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقید پیش کیا گیا۔اس دوران مقرین نے حکومت ہند سے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔گاندھی مجسمہ پر جمع ہوئے کارکنوں نے ایک آواز میں حکومت ہند سے ملک کی حفاظت کیلئے جوابی کاروائی کرنے کی اپیل کیا۔شہر کے پچہٹیا واقع پرساد انسٹی ٹیوٹ کے سینکڑوں طالب علم۔طالبات نے ادارے کے اساتذہ کے ساتھ کینڈل مارچ نکالا۔ادارے کے چیرمین ڈاکٹر بی پی یادو کی قیادت میں طالب علم۔طالبات نے شہیدوں کو تعزیت پیش کرتے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔ادارے اسے نکلا جلوس دو کلو میٹر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہر کے جیسج چوراہے سے کلکٹریٹ احاطے میں پہنچے جہاں پر جلسہ میں تبدیل ہو کر موجود لوگوں نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسی ترتیب میں شہر کے ٹی ڈی کالج گیٹ پر طالب علموں کے ہجوم نے پاکستان اور دہشت گردی کا پتلا نذر آتش کیا۔اس دوران طالب علموں نے حکومت ہند سے کاروائی کی اپیل کی۔اسی ترتیب میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے میرگنج بازار کے بیوپاریوں نے بازار کو پوری طرح سے بند رکھا۔ہفتہ کے روز دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کو بند کر ایک مقام پر جمع ہو کر دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پتلا نذر آتش کیا۔اسی ترتیب میں کیراکت کوتوالی حلقہ کے ناؤپور میں واقع جھولا فیکٹری کے ملازمین نے ہفتہ کے روز دہشت گردانہ حملے کے خلاف کام کو بند کر پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا۔ملازمین نے نعرہ بازی کرتے حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت جوابی کاروائی کا مطالبہ کیا۔اسی سلسلے میں بخشاء تھانہ حلقہ کے نوپیڑواں بازار میں فوجیوں پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران بازار کے بیوپاریوں نے کئی تعلیمی اداروں کے طالب علموں سمیت پورے بازار میں کینڈل مارچ نکال کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔جلوس کے دوران پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے بیوپاریوں نے بازار کو پوری طرح سے بند کر دیا۔