Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

ڈاکٹر عبد السلام فلاحی"اسٹار آف یونانی میڈیسن" ایورڈ کے لئیے منتخب۔

پٹنہ بہار۔۔۔پریس ریلیز/ صدائے وقت۔مورخہ 11 فروری۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مجاہد آزادی ، مسیح الملک حکیم اجمل خان کی یاد میں " عالمی یونانی میڈیسن ڈے"دہلی کے کانسٹی ٹیوشنل کلب میں منایا جا رہا ہے۔محکمہ آیوش حکومت ہند کے اشتراک سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 فروری کو حکیم سید مشتاق احمد کی سر پرستی میں منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ان رضاکاروں کو " اسٹار آف یونانی میڈیسن ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔جنھوں نے اپنے اپنے صوبے میں طب یونانی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پورے ہندوستان سے 18 اطباء کرام اس ایوارڈ کے لئیے منتخب کئیے گئے ہیں جن میں صوبہ بہار کے ڈاکٹر عبد السلام فلاحی  نائب صدر اے آئی یو ٹی سی بہار اور صوبائی صدر آیوش میڈیکل ایسوسی ایشن سروسز ونگ بہار قابل ذکر ہیں۔ساتھ ہی اعجاز احمد اعجازی، اور صلاح الدین احمد عمران کو بھی بہار سے اسٹار آف یونانی میڈیسن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پورے ملک سے نمائندگی دیتے ہوئے ناموں کا انتخاب ہوا ہے۔صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس بہار پروفیسر فضل اللہ قادری نے سبکو دلی مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتر خدمات کو انجام دینے کی توقع کی ہے۔ساتھ ہی جنرل سکریٹری بہار سرتاج عالم، کیساتھ بہت سارے ڈاکٹروں نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ان تمام لوگوں کا انتخاب قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان کی صدارت میں عمل پزیر ہوا۔