جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کیراکت کوتوالی حلقہ دیوکلی بازار کے نزدیک گزشتہ رات کو نیل گائے کو بچانے میں ٹاٹا سفاری گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا نے کے بعد گڈھے میں پلٹ گئی جس میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔اطلاع کے مطابق ڈرائیور سورج کمار جیسوال ولد چھیدی لال جیسوال ساکن نٹینیا دائی تھا نہ شیو پو ر ضلع وارانسی اسکارپیو گاڑی سے جیسے ہی مذکورہ مقام پر پہنچا تھا کہ سامنے سے اچانک نیل گائے کے روڈ پر آجانے سے ڈرائیور سورج کمار بے قابو ہو گیا اورا سکارپیو ایک درخت سے ٹکرا نے کے بعد گڈھے میں جا کر پلٹ گئی جس میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔مقامی لو گوں نے ڈرائیور کو طبی مرکز پہنچا یا۔
متفرق
Thursday, February 14, 2019
جونپور۔۔نیل گائے کو بچانے میں سفاری کار درخت سے ٹکرائی۔ڈرائیور زخمی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com