Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

حالات حاضرہ۔


۔_______مراسلہ_________
        [صداۓوقت]

قومیں جب ہر طرح سے کمزور ہوتی ہیں تو انہیں ہر محاذ پر چیخ چیخ کر اپنی صفائیاں دینی پڑتی ہیں،
توحید کو مضبوط کیجیے، تدبر اور تدبیر سے کام لیجیے، تعلیم میں اوّل نمبر بنیے، دلتوں اور ملک کے مختلف قبائل سے معاہدے کیجیے، حکمت و آگہی اور عصری حسّیت و بصیرت سے کام لیجیے، ملک کے مزاج اور میڈیا کو سمجھیے، خدمت خلق کو مشن بنائیے، میڈیا اور شر پسندوں کی زبانوں اور بیانوں کو سمجھیے، یہ ملک ہمارا ہے، ہماری جان ہے، ہماری روح ہے، یہیں ہم پیدا ہوئے، ہمیں کوئی ہجرت نہیں کرنی، اور ان شاء اللہ ہم یہیں کی مٹی میں مل جائیں گے، شر پسندوں اور دیش کو آگ لگانے والوں سے بچیے، یہ اقتدار کا کھیل ہے،
بادل چھٹیں گے، منظر نامہ تبدیل ہوگا، ان شاء اللہ
شرط یہ ہے کہ ہم بدلنے والے اور بدلہ لینے والے ربّ العالمین کے اصلی اور حقیقی تابع دار بن جائیں،
توحید، تعلیم، تدبیر، تربیت، تزکیہ کو عملی تحریک بنائیں،
ان شاء اللہ منظر نامہ بدلے گا،
آنے والا وقت بہت کٹھن اور صبر آزما ہے،
اللہ ہمیں ایمان پر ثابت قدم رکھے _

           ابواشعرفھیم