Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

بے قابو کار کھڈ میں گری، سیلس ٹیکس کمشنر زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پوارا تھانہ حلقہ کے اچورا گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر بے قابو کار کے شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں جانے سے کار میں سوار وارانسی میں تعینات سیلس ٹیکس کمشنر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق رائے بریلی ضلع کے منشی گنج گاؤں رہائشی درگیش جیسوال ولد جگت پال وارانسی میں سیلس ٹیکس محکمہ میں کمشنر کے عہدے پر تعینات ہیں۔اتوار کی دیر رات وہ اپنے ڈرائیور پانڈے پور رہائشی آکاش26ولد جگولال جیسوال کے ساتھ اپنی کار سے گھر جا رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب شاہراہ پر پہنچے کار بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد شاہراہ اتھارٹی کے ملازمین نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔