Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 5, 2019

جونپور۔سماج وادی مزدور سبھا کا ضلع مزدور دفتر پر مظاہرہ۔‎



جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
 سماج وادی پارٹی مزدور سبھا کے ضلع صدر فوجی انل یادو کی قیادت میں درجنوں مزدوروں نے منگل کو ضلع مزدور دفتر پر دھرنا دیا۔اس دوران کمشنر مزدور کلدیپ سنگھ کو اپنے مطالبات سے متعلق میمورنڈم بھی سونپا۔
 اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ضلع نائب صدر شیام بہادر پال نے کہا کہ اتر پردیش کی موجودہ بی جے پی حکومت مسلسل مزدوروں کا استحصال کر رہی ہے۔ صوبے کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے دور میں مزدوروں کے مفادات میں چلائی گئی فلاحی منصوبوں کو بی جے پی حکومت نے بند کر دیا ہے۔ نوٹ بندی کرکے روزگار کے مواقع کو بھی کم کردیاگیا ہے جس سے مزدوروں کو کام نہیں مل رہا ہے۔ اسی ترتیب میں مزدور سبھا کے ضلع صدر فوجی انل یادو نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے دور میں چل رہے مزدوروں کی فلاحی منصوبوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے مزدور خاموش نہیں رہیں گے۔ منظم اور غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بیما کرایاجائے۔ مزدوروں کے غریب کنبہ کی معیشت کا انتظام کیا جائے۔ اس موقع پر سندیپ یادو، کملیش یادو، سنگھرش یادو، تلسی پرسادکنوجیا، نعیم احمد، راہل یادو، پرکاش یادو، پرشانت یادو، راہل وشوکرما، رضوان احمد،  سریندر، محمدتبریز، سنتوش پال، جیون نشاد، محمد سیف، فردوس سمیت درجنوں مزدور موجود رہے۔