Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

اعظم گڑھ۔۔راشٹریہ علماء کونسل کے مورخہ 17 فروری کے مجوزہ اجلاس کے سلسلے میں وفد کا دورہ۔

اعظم گڑھ.اتر پردیش۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .
۔17 فروری کو راشٹریہ علماء کونسل کے مجوزہ اجلاس بمقام سرائمیر  کھریواں  موڑ،، کی تیاری کے سلسلے میں اک وفد اسمبلی حلقہ لالگنج کے مختلف مواضعات  کا دورہ کیا.اس دوران آر یو سی کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس سے ہر کوئی واقف ہے.ایسے میں ہم مسلمانوں کو اپنی قیادت کے ساتھ اپنے لاٹھی ڈنڈے و جھنڈے  کو لیکر چلنا ہوگا.اور اپنی سیاسی پہچان بنانی ہوگی.نہیں تو لوگ اسی طرح کا ٹھگ بندھن کر آپ کو درکنار  کر دینگے.راشٹری علما کونسل کا نعرہ ہے

 غلامی نہیں دربار میں اب رہینگے سرکار میں.

ہمیں سیاسی حصّے داری چاہیے.ہم بھی اس ملک کے اول درجے کے شہری ہیں.ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیاسی طور پر بیدار ہوں.دوسری قومیں  بیدار ہوئی تو انکو انکا حق ملا.کیا ہمیں صرف ووٹ بینک ہی سمجھا جائیگا.کب تک ہم ووٹ دیتے رہینگے اور ظلم سہتے  رہینگے.انہوں نے سرائمیر کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر پروگرام کو کامیاب کرنے کی اپیل کی.انکے ہمراہ قومی نائب صدر مولانا شہاب اختر قاسمی.یوتھ ونگ کے صوبائی سیکریٹری محمد حارث.ضلع صدر حاجی شکیل احمد.اسمبلی حلقہ لالگنج صدر محمد اجمل شیخ.نسیم احمد تھے.اس دوران دیوگاؤن.بسہی اقبالپور.دونا.بیڑیدیہ.سلھرا  .بنارپور.کٹولی.بخش پور.اسحاق پور وغیرہ مواضعات کا دورہ کیا.