Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

یونانی طریقہ علاج کو عام کرنے کی ضرورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام فلاحی۔

سمستی پور (بہار)۔۔۔نمائندہ ۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ضلع شاخ سمستی پور کے زیر اہتمام دھرم پور میں واقع آر این اتسو پیلیس  میں "  عالمی یونانی میڈیسن ڈے" منایا گیا ۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر اسد الرب نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد فہد نے انجام دئیے۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد السلام فلاحی و ڈاکٹر شفاعت کریم  نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد السلام فلاحی۔صوبائی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس و صوبائی صدر تنظیم آیوش (سروسز سیل)۔نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔یونانی کی زیادہ سے زیادہ ترویج و اشاعت ملک کی ترقی میں معاون ہو سکتا ہے۔آج ایلو پیتھی طریقہ علاج کی ترقی کے باوجود لوگ فطرتی علاج کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈینگو بخار کی بیماری میں لوگ پپیتا کی پتی کا جوس پینے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں جگر / لیور کی بیماری کے علاج میں مکوء کو استعمال کررہے ہیں۔انھوں نے صحت کے تئیں یونانی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ اس طریقہ علاج میں موجود خوبیوں کا فائدہ اٹھائیں۔
دیگر مقررین / شرکاء نے محسن الملک حکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محب وطن، انتہائی قابل اور مثالی شخصیت ہونے کے ساتھ قومی اتحاد کا نمونہ تھے۔