Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

جونپور۔ پرائیویٹ مسافر بس پلٹی، کئی زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کیراکت کوتوالی حلقہ کے نئی بازار جے گوپال گنج کے قریب مسافروں کے بھری ایک سواری بس شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی جس کے سبب میں بس میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔بس کے پلٹتے ہی چیخ وپکار کی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے 18 مسافروں کو شدید چوٹ لگنے کی تصدیق ہوئی۔شدید زخمیوں میں پانچ زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اطلاع کے مطابق جونپور سے اعظم گڑھ کے مہناج پور جا رہی پرائیویٹ مسافر بس ہفتہ کے روز شہر کے مسافروں کو لیکر منزل کی جانب روانہ ہوئی تھی۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچتے ہی بس کے آگے کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی جس کے سبب میں مسافر زخمی ہو گئے۔چیخ وپکار سن کر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں شدید زخمی چندربھان شرما55،ان کی اہلیہ ساوتری شرما47،منورما 36،شاہد احمد 28سمیت ایک دیگر زخمی کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔