Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

پرانی پنشن بحالی کو لیکر ریاستی ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔‎



جون پور .  اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔ملازمین، استاذ، افسر پرانی پنشن بحالی فورم اترپردیش کے اعلانیہ پروگرام کے تحت جمعرات کے روز دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رہا۔ملازمین کے ہڑتال سے دفتر بند ہونے کی وجہ سے سرکاری کام متاثر ہوا۔ ضلع کے تمام ملازم استاذ اپنے کام سے بائیکاٹ کرکلکٹریٹ احاطے میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر ہڑتال میں اپنی آواز بلند کی۔ فورم کے صدر اروند شکلا اور کنوینر راکیش شریواستو نے بھی تمام ملازمین استاذ کو منظم ہوکر ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے تمام محکمہ ذاتی تنظیموں کے صدر،سیکریٹری کے ساتھ ہڑتال پر مذاکرات کریں گے۔ ضلع مجسٹریٹ کے بلانے پر فورم کے کنوینر راکیش شریواستو، صدر اروند شکلا کی قیادت میں تمام تنظیموں کے صدر سیکریٹری کے ساتھ میٹنگ ہوئی جو بے نتیجہ نکلی۔
فورم کے کنوینر نے بتایا کہ مذاکرات میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ حکومت این پی اے میں کافی ترمیم کر دیا ہے ملازمین ہڑتال نہ کریں،جس پر ضلع مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ ہماری ہڑتال ترمیم کی نہیں پرانی پنشن بحالی کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے اس بات کا تمام تنظیموں نے ایک آواز سے مخالفت کر پرانی پنشن کو سابقہ کی طرح نافذ نہ ہونے تک ہڑتال کا قرارداد لیا اور اپنے صوبائی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ لینا ہے وہ ہمارا صوبائی قیادت لے گا۔ میٹنگ سے واپس آنے پر فورم کے چیئرمین اروند شکلا نے ضلع مجسٹریٹ سے ہوئی مذاکرات کے موضوع کو دھرنہ مظاہرہ میں شریک ملازمین کو بتایا جس پر تمام ملازم استاذ ایک رائے سے پرانی پنشن کے بحالی کا عہد کیا۔ ثانوی استاذ یونین کے صدر سنتوش کمار، سروج سنگھ، اتل پرکاش یادو، دیارام گپتا، کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ، چندرشیکھر سنگھ، شرد پٹیل، راجیش سنگھ، مہندر پردوار، را م مورت یادو، اکھلیش سنگھ، سنجے شریواستو، راجوت یادو، سنتوش سنگھ، جے پی گپتا، سروج سنگھ، نشا سنگھ، ڈاکٹر جے پی سنگھ سمیت درجنوں عہدیداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دھرنہ کی نظامت ڈاکٹر رمیش چند یادو نے کیا۔