Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

ٹرین سے کٹ کر شوہر بیوی کی موت۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کوتوالی حلقہ کے سپاہ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آنے سے شوہر بیوی کی موت ہو گئی جبکہ ان کے نواسہ اور نواسی شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔
بتاتے ہیں کہ کیراکت کوتوالی حلقہ کے نرہن رہائشی فخر الدین(55) اپنی اہلیہ شکینہ بانو (50) کے ساتھ نواسی اشوا(7) اور نواسے حسنین (10) کو لیکر  بھدوہی ضلع کے سریاواں جانے کے لئے کیراکت سے ٹرین سے جونپور جنکشن پر اترے اور وہاں سے ریلوے ٹریک سے پیدل سپاہ بس پکڑنے کیلئے آنے لگے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سبھی پیدل سپاہ کے قریب پہنچے ہی تھے کہ ٹریک پر ٹرین آگئی جس کی زد میں آنے سے دونوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دھکہ سے دونوں معصوم بچے ٹریک کنارے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ٹرین کے گزرتے ہی مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی جی آر پی کو دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی جی آرپی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔