Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

بریکنگ نیوز۔۔پارلیمنٹ ایوان بالا (راجیہ سبھا) کے اجلاس کے اختتام کا اعلان۔نہیں پاس ہوسکی تین طلاق بل۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   اس وقت کی اہم خبر یہ ہے کہ پارلیمنٹ کا موجودہ سیشن یعنی بجٹ اجلاس میں راجیہ سبھا  کے اجلاس کے اختتام کا اعلان کردیا گیا۔اب راجیہ سبھا  کا اگلا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئیے ملتوی ہے اور اب مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہی اجلاس بلایا جائے گا۔
مرکزی بے جے پی حکومت نے تین طلاق بل تو پارلیمنٹ سے پاس کروا لیا تھا مگر یہ بل راجیہ سبھا میں رکا ہوا تھا۔جسکو بی جے پی حکومت پاس کرانے میں ناکام رہی۔اس کے قبل سرمائی اجلاس میں اس بل کو پاس کروانے میں حکومت نے اپنی پوری قوت صرف کردی تھی۔اور اس بجٹ سیشن میں بھی حکومت کو اس مسلم مخالف بل کے لئیے جھکی کھانی پڑی۔