Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

سیل ٹیکس کمشنر کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ۔۔ڈرائیور کی موت۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سکرارا تھانہ حلقہ کے دیہجوری گاؤں کے قریب جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر گزشتہ دیر شب ہوئے سڑک حادثہ میں سیلس ٹیکس کمشنر کی گاڑی کو تیز رفطار ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں کار ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ سیلس ٹیکس دفتر میں تعینات چار افسران شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کراتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق سیل ٹیکس کے ڈپٹی کمشنر ایشور چندر شرما محکمہ کے ہی اسسٹنٹ کمشنر سیکٹر دوئم وپن سونکر، اسسٹنٹ کمشنر سیکٹر تین سنتوش دویدی اور اسسٹنٹ کمشنر شیام سندر گپتا کے ساتھ کار نمبر یوپی 65 سی ای 4906 سے مچھلی شہر کسی تقریب میں شامل ہونے گئے تھے جہاں سے دیر شب سبھی کارمیں سوار ہو کر شہر کی جانب آرہے تھے۔ کار کوبخشا تھانہ حلقہ کے کلہنامؤ گاؤں رہائشی وجے بہادر ولد ہری لال چلا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ دیر کار جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے ہی تھے کہ سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے کار کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں کار چلا رہے وجے بہاد ر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کار میں سوار سبھی افسران شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے اسپتال میں داخل کراتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے حادثہ سے کچھ دور پر ٹرک کو برآمد کر لیا۔ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔