Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

ٹرکٹر سمیت چار گاڑیوں کا باہم تصادم دو افراد زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بخشاء تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں اسٹیٹ بینک کے قریب اتوار کے روز ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی سے چار گاڑیاں ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت ایک دودھ فروخت کرنے والا زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق علاقہ کے دھنیامؤ واقع ایک اینٹ بھٹہ کا ٹریکٹر اینٹ لاد کر تیز رفطار سے نوپیڑواں بازار کی طرف جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ بازار کے قریب ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی سے سامنے سے آہی ٹرک بے قابو ہو کر کھڑی بلیرو سے ٹکرا گئی،اسی دوران پیچھے سے آہی ایک پک اپ بھی ٹکرا گئی جس سے شاہراہ پر آمد رفت پوری طرح متاثر ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔حادثہ میں ٹرک ڈرائیور ہٹلر40اور ببورا گاؤں رہائشی ارون یادو زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔