Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

جونپور۔اسکول بس گڈھے میں گری۔ایک درجن بچے زخمی۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے بلاک دفتر کے قریب ڈیڑھ کلومیٹر شمال مین روڈ پر واقع اے بی ایس انٹرنیشنل اسکول کی بس کی کمانی ٹوٹ جانے سے جمعہ کی صبح گوٹھوا گاؤں کے قریب بھٹولی روڈ پر بچوں سے بھری بس چھ فٹ گہرے کھیت میں پلٹ گئی۔ خراب موسم کی وجہ سے جمعہ کے روزصرف 20 بچے ہی بس میں بیٹھے ہوئے تھے، جس میں سے نصف درجن بچے زخمی ہوگئے۔ بس پلٹتے ہی بچوں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور اسکول انتظامیہ کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی بچوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ اسکول کی بس صبح صبح اسکول میں پڑھنے والے چھوٹے۔چھوٹے بچوں کو ان کے گھروں سے لانے گئی تھی۔ بس برئی پار تک پہنچ مختلف دیہات سے 20 بچوں کوبٹھا کر جب بھٹولی روڈ پر گوٹھوا گاؤں کے قریب پہنچی تو بس کی کمانی ٹوٹ گئی۔کمانی ٹوٹنے سے بس کا توازن خراب ہو گیا جس سے بس پلٹ گئی۔بس کے پلٹتے ہی چیخ پکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی بچوں کو بس سے باہر نکال مقامی اسپتال میں داخل کراتے ہوئے سبھی کو اطلاع دیا۔ادھر اسکول بس کے پلٹنے کی خبر ملتے ہی اسکول انتظامیہ سمیت مقامی تھانے کی فورس آناً فاناً میں موقع پر پہنچ گئی۔بچوں کی بس پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنے اپنے بچوں لیکر ذاتی اسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرایا۔