Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

جونپور۔۔پلوامہ حملے میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گزشتہ جمعرات کے روز کشمیر کے پلواما میں فوجیوں کی گاڑی کے قافلے پر ہوئے فدائین حملہ میں شہید ہوئے 42فوجیوں کی ہلاکت سے پورے ضلع میں غم و غصہ دیکھا گیا۔دہشت گردوں کے اس ناپاک حرکت سے جہاں شہریوں نے ناراضگی ظاہر کی وہیں حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت ہند سے جوابی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔جمعہ کے روز ایک طرف جہاں سبھی سرکاری،غیر سرکاری اداروں میں ملازمین نے شہید فوجیوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے تعزیت پیش کی وہیں تعلیمی اداروں سمیت مختلف خود مختار تنظیموں کے اراکین نے کینڈل مارچ نکالا اور بازاروں کو بند کر حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔دیوانی اور کلکٹریٹ عدالت میں بھی وکلاء نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔مسلمانوں کے سبھی مساجد میں بھی نماز جمعہ سے قبل کشمیر میں ہوئی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی اور اسے انسانیت کے خلاف قائرانہ حملہ قرار دیا گیا۔
دہشت گردانہ حملے کے خلاف ضلع کے صحافی کلکٹریٹ واقع آڈیٹوریم میں جمع ہو کر ضلع صدر حکومت ہند کو منسوب مطالبات کو ایک میمونڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔اس دوران موجود صحافیوں نے حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا اور پاکسان اور دہشت گردی کا پتلا نذر آتش کیا۔صحافیوں نے صدر حکومت ہند سے شہید ہوئے فوجیوں کے کنبہ کو 50لاکھ کی مدد کے ساتھ شہید کی بیوی یا اولاد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی کی مانگ کیا۔ادھر نماز جمعہ کے قبل شہر کی سبھی مساجدوں میں کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقید پیش کیا گیا۔اس دوران مقرین نے حکومت ہند سے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔شہر کی شاہی جامع مسجد،شاہی اٹالا مسجد،لال دروازہ،شیعہ جامع مسجد سمیت دیگر مساجدوں میں نماز سے قبل خطبہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ دہشت گردی کے نام کو مسلمان اور اسلام کو بدنام کرنے والے شاید یہ نہیں جانتے کہ اسلام نے حق کیلئے اپنی زندگی کو قربان کرنا سکھایا ہے،کسی کی جان لینا نہیں۔اسلام نے کبھی کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ہے۔انھوں نے حکومت ہند سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔ادھرجمعہ کے روز کیراکت میں بیوپاریوں نے پلواما میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنی مخالفت درج کراتے ہوئے بازا رکو پوری طرح سے بند کر دیا۔اس دوران بیوپاریوں نے حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو تعزیت پیش کیا اور حکومت ہند سے پاکستان کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔سنگرامؤ بازا رمیں بھی اسی طرح دہشت گردانہ حملے کے خلاف بیوپاری،طالب علم،اساتذہ سمیت دیگر شہریوں کے چوراہے پر جمع ہو کر حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شہریوں نے پاکسان کا پرچم نذر آتش کیا۔ شہر کے ڈاکٹر رضوی لرنرس اکیڈمی میں طالب علموں نے اساتذہ کے ساتھ جمع ہو کر شہیدوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔سماجی ادارہ جے سی آئی نے کشمیر میں ہوئے فوجیوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف کینڈل مارچ نکال کر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے شہیدوں کو تعزیت پیش کیا۔ادارے کی جانب سے جمعرات کی شام کو کینڈل مارچ نکلا گیا جس میں سینکڑوں کی تعدادمیں شہریوں نے شریک ہو کر حکومت سے کاروائی کی مانگ کیا۔اس کے علاوہ دیوانی عدالت میں وکلاء نے میٹنگ کر شہید فوجیوں کے کنبہ کو صبر جمیل عطا کی دعا کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور حکومت سے جوابی کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے عدالتی کام سے بائیکاٹ کرنے اعلان کر دیا۔اس کے علاوہ ضلع کی سبھی بازاروں میں شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کرتے پاکستان کا پرچم نذر آتش کیا۔