Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

آوارہ جانوروں سے پریشان کسانوں نے جانوروں کو پنچایت بھون میں قید کیا۔

جون پور ,اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
کسانوں کی کھڑی فصلوں کو آوارہ جانوروں کے زریعے نقصان سے اتوار کے روزکسان مشتعل ہو گئے اور سکرارا کے ریٹھی گاؤں کے کسان آوارا جانوروں کو پنچایت عمارت میں بند کر انتباہ دیا کہ اگر انتظامیہ آوارا جانوروں کو گاؤں کے باہر کر کسانوں کی فصلوں کو نہیں بچاتا ہے تو مجبور ہوکر کسان آوارا جانوروں کو لے جاکر ضلع ہیڈکوارٹر کی کچہری کو بھر دیں گے جس کی تمام ذمہ داری ضلع انتظامیہ کی ہوگی۔
عام آدمی پارٹی کے سکرارا بلاک کے صدر اور کسان سیل کے امرناتھ یادو نے کہا کہ آوارہ جانور یوگی اور مودی کے دین ہے، یہ حکومت کسان مخالف ہے، ملک کا کسان اس حکومت کا تختہ پلٹ دیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر انل پانڈے نے کہا کہ کسانوں کی بدتر صورتحال کے لئے ذمہ دار یہ حکومت ہے، آوارا جانور آج ہر ایک گاؤں میں کسانوں کی کھیتی برباد کر رہے ہیں اور اتر پردیش حکومت مندر اور مسجد میں الجھی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے سبھاجیت، رما شنکر، جمنا پرساد، سریش یادو، لال پرتاپ وغیرہ سمیت گاؤں کے لوگ موجود رہے۔