Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

مختصر اہم خبریں

مختصر اہمخبریں 09/01/2019
_________________________
عدالت عظمیٰ سےمایاوتی کو لگاجھٹکا

سپریم کورٹ نے مایاوتی کے بناۓ گۓ مجسموں کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوۓ حکم سنایا ہے کہ جو بھی پیسے مجسموں اور یادگاروں کی تعمیر کے لۓ خرچ کۓ گۓ ہیں وہ سب واپس سرکاری خزانے میں جمع کۓ جاٸیں اس معاملے پر اگلی سماعت سپریم کورٹ 2 اپریل کو کرے گا
----------------------------------------
مظفرنگرمعاملہ میں مجرمین کو عمر قید کی سزا

مظفر نگر میں 2013 میں فسادات کی آگ میں جھونک دینے والے کوال قتل واقعہ میں عدالت نے آج سبھی سات ملزمین کو عمرقیدکی سزا سنائی ہے۔
----------------------------------------
"آگ کی لپیٹ میں مدرسہ کےطلباء جھلسے

اترپردیش کے مظفرنگر میں کوتوالی علاقہ کے گاؤں سوجڑومیں واقع ایک مدرسہ میں رات میں قریب پونے دو بجے جلتی موم بتی سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں قریب 15 طلبا اور 2 طالبہ بری طرح جھلس گئے جن میں 11 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ پر پہنچے گاؤں لوگوں نے طلبا کو ضلع اسپتال میں داخل کیا ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ ریفرکردیاہے۔
---------------------------------------
40لوگوں کی موت اور 24 افراد زیرعلاج"

اترپردیش اور اتراکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے تقریباً40لوگوں کی موت ہوگئی ہے،یوپی کے کشی نگرمیں 10،سہارنپورمیں 18اوراترکھنڈکے روڑکی میں 12لوگوں کی جان گئی ہے جبکہ قریب 24لوگ اسپتال میں داخل ہیں۔دونوں معاملے میں پولس اورآبکاری محکمہ کے 22ملازمین کومعطل کردیاگیاہے
----------------------------------------
فٹ بال کلب میں آتشزدگی 10 کی موت کٸ زخمی

برازیل کے فٹ بال کلب ٹریننگ گراٶنڈ کے رہاٸشی کمروں میں آگ بھڑک جانے کیوجہ سے 10 کھلاڑیوں کی موت ہوگٸ جبکہ کٸ زخمی بھی ہوگۓ