Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 12, 2019

جونپور۔اکھلیش یاود کو پریاگ راگ جانے سے روکنے پر سماجوادی کارکنان کا ہنگامہ۔۔وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش۔

جون پور (ایس این بی)الہ آبادمیں منعقد طالب علموں کے پروگرام میں منگل کو شامل ہونے جا رہے صوبے کے سابق وزیر اعلی سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو لکھنؤ ایئرپورٹ پر روکے جانے سے مشتعل پارٹی کارکنوں نے ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں پارٹی دفتر سے ایک جلوس نکال کرشہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔ اس سے قبل ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، ڈاکٹر کے پی یادو کی قیادت میں شہر کے پالٹیکنک چوراہے پر لکھنؤ۔ وارانسی شاہراہ کو کارکنان نے جام کر دیا۔اس دوران مشتعل کارکنوں نے مرکز، ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ کارکنوں میں انتہائی غصہ اس بات کا ہے کہ جس طرح ریاست کی ظالم و لاپرواہ بی جے پی حکومت سماج وادی پارٹی کے اوپر دبانے کی کارروائی کر رہی ہیں اس کو لے کر ہم متحرک ہیں۔ جس طرح بی جے پی کی موجودہ حکومت نے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو لکھنؤ ایئرپورٹ پر روکا گیا وہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ آئین کے خلاف چیلنج ہے۔انھوں نے صوبے کے گورنر کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ جن افسران نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر کو لکھنؤ ایئرپورٹ پر روکا ہے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری عہدے سے برخاست کیا جائے، اس معاملے میں اگر صوبے کے وزیر اعلی یا دیگر بھاجپا لیڈر کا ہاتھ ہو تو فوری طور پر اس کی جانچ کراتے ہوئے ان کے خلاف مجرمانہ اور انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبے کی موجودہ حکومت پارٹی کے قومی صدر کو پریشان کر رہی ہے اس کو روکا جائے، اس طرح کے غیر آئینی حکومت کو ریاست کو بنے رہنا جمہوریت کا قتل ہے، ایسے میں معاملے میں فوری نوٹس لیتے ہوئے مرکز ی حکومت کو اس کی رپورٹ منتقل کریں اور مذکورہ معاملے میں ریاست کے موجودہ وزیر اعلی مجرم ہے فوری اثر سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ضلع صدر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات پوری نہیں ہوئی تو سماجوادی پارٹی سڑکوں پر آکر تحریک کے لئے پابند ہوگی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسام الدین شاہ، نائب صدر شیام بہادر پال، شکیل احمد، گلاب یادو، شرون جیسوال، پردیپ یادو، راجیو یادو، وکاس یادو، ارون یادو، دیپک گوسوامی، اقبال احمد، پونم موریا، راجیش کمار، سنگھرش یادو، راہل ترپاٹھی، سنتوش کمار یادو، جے پی یادو، امت یادو، رخسار احمد، انوار الحق، رماپت یادو، راکیش یادو، نظام الدین، منوج موریا، وکاس یادو، مکیش یادو، الماش صدیقی، پردیپ یادو بابا، پروین یادو، راجیو یادو،رضوان حیدر،ریاض عالم سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔اس سے قبل سماجوادی طالب علم یونین کے طالب علموں نے شہر کے ٹی ڈی کالج کے سامنے صوبے کے وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا۔