جون پور ..اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج قصبہ کے بھادی محلہ میں واقع مکتب فاطمی میں حضور اقدس کی بیٹی شہزادی حضرت فاطمہؓ کی شہادت کے موقع پر دسویں دور کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے دوسرے روز مولانا فضل ممتاز نے شہزادی فاطمہ کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ان کے کردار اور ظالموں کے زریعے ڈھائے گئے ظلم کو بیان کیا۔انھوں نے کہا کہ ظالموں نے فاطمہ زہراؓ کے گھر کو آگ لگانے کے بعد ان پر جلتا ہوا دروازہ گرا دیا تھا۔اس سے قبل مجلس کا آغاز عالم رضا اور ان کے ہمنواں نے کیا۔شعلہ جونپوری،خوش نود بھادوی نے پیش خوانی کی۔اس موقع پر ابرار حسین،شبیہ الحسن،ضیغم عباس سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت حسین عباس خان بھادوی نے کیا۔
متفرق
Monday, February 11, 2019
شہزادی فاطمہ کی شہادت کے یوم موقع پر دسویں دور کا انعقاد۔
Author Details
www.sadaewaqt.com