Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

10 سے 15 مارچ کے درمیان پولیو ڈراپ کی اضافی حفاظتی خوراک مہم کا آغاز۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
ضلع اسپتال کے گیٹ پر منعقد پولیو بوتھ کا آغازسی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے اتوار کے روز پیدائش سے 5 سال کے بچوں کو  پولیو ویکسین کی اضافی خوراک پلا کر کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ 10 سے 15 مارچ تک پلس پولیو کی حفاظتی مہم چلانے کا فیصلہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی جانب سے کیا گیاہے۔ اس مہم میں پیدائش سے 5 سال بچوں کا ہدف 671327 رکھا گیا ہے۔ ضلع میں کل 1903 بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 5709 بوتھ ویکسینٹر لگائے گئے ہیں۔ 11 مارچ سے 15 مارچ تک 1228 ٹیموں کی جانب سے 711048 گھروں کا انتخاب کرپیدائش سے5 سال بچوں کو پولیو ویکسین کی اضافی خوراک پلائی جائے گی۔اس موقع پرڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایس سی ورما، ڈاکٹر آئی این تیواری، ڈاکٹر آر ایس سروج، ڈاکٹر پون کمار پانڈے، ڈی ایم سی مسز رینو سنگھ، راج بہادر سنگھ، مہالکشمی ورما، لالمنی، چندرکلاں موریہ، کسم سمیت دیگر اہلکار موجود رہے۔