Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 12, 2019

ایس ڈی پی آئی کی پریس کانفرنس۔۔۔۔۔۔۔۔مہتاب سنیما پر 200 خاندانوں کی جھگی جھوپڑی جلانے کا کان میرٹھ پولیس نے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایس ڈی پی آئی۔

میرٹھ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت / پریس رہلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی آفس شاستری نگر میرٹھ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر محمد کامل نے کہا کہ مچھیرا محلہ میں 200 غریب خاندانوں کی جھوپڑیوں کو تباہ کرنے کی مجرم میرٹھ پولیس  ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس اپنا جرم چھپانے کے لئیے متاثر خاندانوں کو ہی مجرم بتا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ شانتی فارم کے پیچھے بھونسا منڈی کے پاس کے واقعہ کی سچائی یہ ہے کہ ایک عورت دیوار کے مرمت کا کام کروا رہی تھی جسے پولیس کی الگ الگ ٹیم آکر غیر قانونی بتا کر وصولی کر رہی تھی۔6 مارچ کو دوسری ہولیس ٹیم آکر پیسے مانگنے لگی۔نہ دینے پر عورت کے ساتھ بد سلوکی کی اور دھمکی دیتے ہوئے چلی گئی۔اسی دن شام کو پولیس کی ٹیم مع مزید فورس کیساتھ کچھ ہندو واہنی کے لوگ آکر دیوار توڑ کر اور بستی کی جھونپڑیوں میں پٹرول چھڑک کر آگ لگانا  شروع کر دیا ۔جس سے تقریباً 200 جھونپڑی، وہاں موجود مسجد ، سامان، جانور، سب آگ کی لپیٹ میں آنے لگے، وہاں موجود پولیس نے کسی کو آگ بجھانے نہیں دیا بلکہ جان بچا کر بھاگ رہے لوگ کا ویڈیو بنا کر ان کی ہی دھر پکڑ شروع کردی۔ایک طرف ان غریبوں کا سب کچھ تباہ ہوگیا اور دوسری طرف انھیں کو ملزم بنایا جا رہا ہے۔اس واقعہ کی ایس ڈی پی آئی مذمت کرتی ہے۔
پریس کو خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سکریٹری فرمان علی  نے کہا کہ جب سے یو پی میں یوگی کی سرکار بنی ہے تب سے ریاست میں اپنی کارکردگی سے صوبے کو شرمسار کر دیا ہے۔پولیس کی آئے دن غلط طریقے سے وصولی کی شکایت آتی ہے ۔منھ مانگی رقم نہ ملنے پر یا تو جھوٹے مقدموں میں پھنسا دیا جاتا ہے یا انکاونٹر کر دیا جاتا ہے۔
ایس ڈی پی آئی اس پریس کانفرنس کے ذریعہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کرتی ہے۔اور مجرم پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے  جس سے عوام کا اعتبار حکومت پر بنا رہے۔
ایس ڈی پی آئی نے اس موقع پر جمہوریت کے چوتھے ستون میڈیا سے بھی اپیل کی کہ واقعات کی سچائی کو سامنے لائیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔اس موقع پر عہدیداران کے علاوہ اور بھی کئی پارٹی کے ارکان موجود رہے۔