Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 15, 2019

نیوزی لینڈ۔۔۔مسجد میں اسلحہ بردار کی گولیوں سے 9 افراد جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بال بال بچی۔

نئی دہلی/ صدائے وقت / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نیوزیلینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں میں نماز جمعہ کے دوران  اسلحہ بردار افراد نے اندھا دھن گولیا ں چلائیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
نیوزیلنڈ کے وزیر اعظم نے ملک کے لئیے اسے ایک " کالا دن"  بتایا۔لوگوں سے آج مسجد میں نہ جانے کی اپیل کی گئ ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک بندوق بردار فرد مسجد میں داخل ہوکر بے تحاشہ گولیاں چلانے لگا۔پھر وہ اس طرف گیا جہاں خواتین جمع تھیں وہاں سے بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے تاہم اس کام میں کئی لوگوں کے ملوث ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے۔
اسی اثناء بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مسجد میں موجود تھی۔بحر حال ٹیم بغیر کسی نقصان کے عملہ کے ساتھ محفوظ ہے ۔۔کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچا ہے۔۔۔۔۔۔ایک کھلاڑی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سبھی لوگ محفوظ ہیں تاہم سبھی کھلاڑی خوف و حراس میں مبتلا ہیں۔لہذا اگلا میچ بھی کینسل کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔