Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

ممبئی۔سی ایس ٹی فوٹ اور برج حادثہ۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممبئی۔۔۔صدائے وقت نیوز پورٹل پر سی ایس ٹی (سابق وی ٹی) کے پاس فوٹ اور برج کے گرنے کی ابتدائی خبر شائع ہوچکی ہے۔۔۔یہ حادثہ شام ساڑھے سات بجے کا ہے۔اس حادثہ میں ابھی تک کی تازہ ترین خبروں کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 34 زخمی ہیں جن میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
یہ فوٹ اور برج جو ممبئی کارپوریشن آفس، پولیس ہیڈ کوارٹر و انجمن اسلام اسکول کی جانب سے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کی جانب جاتا ہے۔حادثہ کے وقت اس پر تقریباً 100 لوگ کراسنگ کر رہے تھے۔یکا یک حادثہ ہونے سے وہاں افراتفری مچ گئی۔اس اور برج (پل) کا تقریباً 60 فیصد حصہ منہدم ہوگیا۔۔اس اور برج کے نیچے روڈ پر گاڑیاں چلتی ہیں۔غنیمت یہ رہی کی اس وقت دونوں طرف سے روڈ پر ریڈ سگنل تھا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت رکی ہوئی تھی۔
اس طرح کا ممبئی جیسے شہر میں ماضی قریب میں یہ تیسرا حادثہ ہے۔اس کے قبل لوور پریل اور اندھیری میں اور برج پر بھگدڑ و برج کے گرنے سے حادثہ ہوچکا ہے۔سی ایس ٹی کے پاس یہ  اور برج ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ریتا ہے۔۔۔ذرائع کے مطابق اس برج کے مخدوش ہونے کی اطلاع ماہرین نے پہلے دے دی تھی۔مگر کارہوریشن کی لاپرواہی کے چلتے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔
ملک کی اقتصادی دار الحکومت میں اس طرح کے واقعات تشویشناک ہیں ۔۔۔وہاں کے کارپوریشن میں شیوسینا کا قبضہ ہے صوبائی حکومت بی جے پی کی ہے۔۔۔۔۔اب ذمے داری طے کرنی پڑے گی ۔ورنہ اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے۔انکوائری بیٹھا کرے گی اور نتیجہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔لوگ اسی طرح حادثے کا شکار ہوتے رہیں گے۔