Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

بریکنگ نیوز۔۔۔۔ممبئی سی ایس ٹی فوٹاور برج گرا۔حادثے میں کئی زخمی۔

صدائے وقت۔۔۔۔ذرائع۔
ابھی ابھی ممبئ سے خبر مل رہی ہے کہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے پاس فوٹ اور برج کے گر جانے سے ایک بڑا حادثہ ہو گیا ہے۔رقریباً ڈیڑھ درجن افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس میں کئی ایک شدید زخمی ہیں  ان کی حالت نازک ہے۔۔۔۔ریسکیو آپریشن جنگی پیمانے پر چل رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کی ممبئی سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے پاس زمین سے 25 سے 30 فٹ اونچا فوٹ اور برج ہے جس کے ایک طرف ممبئی میونسپل کارپوریشن کی آفس و انجمن ہائی اسکول ہے اور دوسری طرف سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن ہے۔۔۔۔یہ علاقہ بہت ہی بھیڑ والا علاقہ ہے شام کے وقت بہت بھیڑ رہتی ہے ہزاراوں لوگ لوکل ٹرین پکڑنے کے لئیے اسی اور برج کا استعمال کرتے ہیں۔اس برج سے آمدورفت ہوتی رہتی ہے۔شام کو یکایک اور برج گر گیا جبکہ اس وقت آنے جانے والوں کی بھیڑ رہتی ہے ۔۔۔۔خبروں کے مطابق ابھی تک 23 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے مگر وہاں پر موجود شواہدین کے مطابق کئی لوگ ملبے میں سے نکالے گئیے ہیں۔اس وقت ملبے کو ہٹانے کا کام چل رہا ہے۔برج کے نیچے کھڑی یا گزر رہی گاڑیوں پر بھی ملبہ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔بچاو و راحت کا کام جاری ہے۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد ہوری تفصیل  سامنے آئے گی۔