Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 25, 2019

جونپور۔۔نصف درجن اے ٹی ایم چور و شاطر بدمعاش پولیس کی گرفت میں۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
پوارا تھانے کی پولیس ٹیم نے چوری کی واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کرتے وقت نصف درجن اے ٹی ایم چوروں کے گروہ کو امودھ گاؤں میں واقع پلیا کے پاس سے محاصرہ کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران چوروں نے پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں بھی چلائی لیکن پولیس اہلکار بچ گئے۔پکڑے گئے گروہ کا سرغنہ کوچنگ کا آپریٹر بتایا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں پوارا تھانہ احاطے میں مچھلی شہر سی اووجے سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایات میں جرائم کنٹرول مہم کے دوران پوارا پولیس اتوار کی شب چتاو پلیا پر چیکنگ مہم چلا رہی تھی۔ سرحدی گاؤں سے تھانہ انچارج میر گنج بھی گشت کے دوران وہاں پہنچ کر بات کررہے تھے کہ اسی دوران پوارا  تھانہ انچارج ہری پرکاش یادو کو مخبر سے اطلاع ملی کی مذکورہ پلیا کے پاس کچھ لوگ کافی دیر سے بیٹھ کر کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے پل کے دونوں طرف سے محاصرہ کرلیا۔ محاصرہ کے دوران چوروں نے خود کو پھنستا دیکھ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کر دیا لیکن پولیس نے سبھی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہوئے ملزم بھانو پرتاپ ولد بھیارام، اروند ولد پھول چندر ساکن گلرا تھانہ مگرابادشاہ پور، سریندر ولد لال منی ساکن گوپالی پھول پور، بلجیت ولد لال منی ساکن مصطفی آباد، ادے بھان ولد گنگادین ساکن بابوگنج، سچن ولد راجندر ساکن چکیا گردپور الہ آباد کے رہائشی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے ایک عدد طمنچہ، کارتوس، گیس کٹر، چھڑی، ہتھوڑا، موبائل، ایک بغیر نمبر کی آلٹو کار سمیت دیگر کئی سامان برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کو تفتیش میں بتایا کی ان کی جانب میرگنج اور الہ آباد کے بہریاآباد، پھول پور سمیت کئی مقام سے اے ٹی ایم کی چوری کرنے کی بات قبول کی۔ تھانہ انچارج ہری پرکاش یادو نے بتایا کی بھانوپرتاپ مگرا بادشاہ پور بازار میں پرائیویٹ کوچنگ چلاتا ہے اورگروہ کا سرغنہ ہے۔ پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔