Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 15, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔راجہ پور سکرور میں جلسہ عام و انعامی مقابلے کا انعقاد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ بذریعہ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
راجہ پور سکرور سرائےمیر اعظم گڑھ میں بتاریخ 14 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایک جلسہ عام و انعامی مقابلے کا انعقاد  ہوا جس کا آغاز حافظ محمد اسلم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نزرانہ عبدالرزاق رواں نے پیش کیا اس انعامی مقابلہ میں تین طرح کا مقابلہ تھا پہلا مقابلہ کوئز کمپٹیشن اس میں کل 33 شرکاء نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن  القاسم گروپ نے حاصل کی، دوسرا پروگرام جنرل نالج کمپٹیشن اس میں تیس شرکاء نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن حنظلہ عبدالرحمن نے حاصل کی، تیسرا پروگرام خطابت کمپٹیشن اس میں 20 شرکاء نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن محمد عمیر نے حاصل کی، اس جلسہ عام کے مقرر خصوصی مولانا محمد طاہر مدنی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا زمانہ مسابقت کا زمانہ ہے اگر صحیح مواقع ملے تو ان بچوں کی صلاحیت اجاگر ہوگی اور ان کی صلاحیت نکھارنے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد قابل مبارکباد ہے مولانا نے مزید کہا کہ یہ امت ایک خاص امت ہے اور ایک خاص مقصد کے لئے برپا کی گئے ہے جو انصاف اور عدل ہے مہمان مقرر نے کہا کہ علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے ،نوجوانوں کو بیدار کرنے کے ساتھ انہیں خیر کے کاموں کی طرف راغب کرنا چاہئے جس سے ایک عظیم انقلاب پیدا ہوسکتا ہے اس سلسلے میں اصحاب کہف کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زمہ دارہ سمجھنے کی ضرورت ہے پروگرام  کی صدارت مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی صاحب نے کی انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اس طرح کا پروگرام قابل مبارکباد ہے تمام طلبہ نے بہترین پروگرام پیش کیا بہت عمدہ مقابلہ ہوا اس کے لئے میں تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس پروگرام کی نظامت محمد افضل اعظمی نے کی پروگرام کے آرگنائزر محمد افضل اعظمی نے کہا کہ میں یہاں آئے ہوئے تمام مہمان،علمائے کرام اور سامعین  کا شکریہ ادا کرتا ہوں مزید کہا کہ تمام شرکاء نے بہت ہی بہترین مقابلہ پیش کیا مین تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں خصوصا جنھوں نے پوزیشن حاصل کی آخیر میں کہا کہ انشاءاللہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد آگے بھی کیا جائے گا اس پروگرام میں مولانا ابواللیث اصلاحی، مولاناعزیز اللہ اصلاحی،محمد افضل اصلاحی، مولانا عرفان احمد ازہری، مولانا صلاح الدین معروفی، جاوید خان،ابوبکر خان، غفران احمد، بدر عالم،مدبر جمال،محمد احمد ،ابوالفیض، محمد اکثم اور انکے علاوہ علاقہ کے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی