Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

جونپور۔۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اشتراک سے پوروانچل میں منعقدہ تربیتی پروگرام کا اختتام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
۔ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے بزنس مینجمنٹ شعبہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مشترکہ زیر اہتمام میں تعلیم پروگرام کے اختتام تقریب میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے کئی حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ کے کامرس شعبہ کے صدر ڈاکٹر احتشام احمد نے چوتھے صنعت انقلاب میں اساتذہ کے چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ کو اپنے تدریسی فن کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ تعلیمی اداروں کی اپنے تعلیمی منصوبہ کو بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی کی سمت میں تیار کرنا چاہئے۔ تربیتی پروگرام کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے چار روزہ تربیتی پروگرام کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران 58 شرکاء کو تربیت دیا گیا جس میں فیکلٹی صدر، شعبہ صدر اور کالجوں کے پرپرنسپل شامل رہے۔ شرکاء نے تربیت کے دوران اپنے تجربے کا بھی اظہار کیا۔ اس سے قبل سیشن میں خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ کے ڈاکٹر نیرج شکلا نے ہندوستانی اور بین الاقوامی ماحول میں اعلی تعلیمی اداروں کے بارے میں معلومات دی۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مراد علی اور شکریہ ڈاکٹر سشیل سنگھ نے کیا۔اس موقع پر پروفیسر اے کے شریواستو، ڈاکٹر راج کمار سونی، ڈاکٹر پرمود کمار یادو، ڈاکٹر وندنا دوبے، ڈاکٹر سونالی بسوئے، ڈاکٹر پردیپ کمار سونکر وغیرہ موجود رہے۔