Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 11, 2019

شاہگنج۔۔۔زمینی تنازعہ کو لیکر چلی گولیاں۔دو کی موت۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پٹی چکیسر گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر پٹی داروں نے ایک کنبہ پر حملہ کرتے ہوئے جم کر فائرنگ کر دی جس کے سبب میں دو بھائیوں سمیت بھتیجے کو گولی لگ گئی۔گولی لگنے سے ایک بھائی کی جہاں موقع پر ہی موت ہو گئی وہیں دوسرے بھائی کی علاج کے دوران پیر کے روز موت ہو گئی جبکہ بھتیجے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے میں مقتول کے بھائی کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں ممکنہ مقام پر دبش دینے میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام اگر دوبے اور پٹی دار رادھے شیام دوبے کے درمیان گزشتہ 20سالوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔زمینی تنازعہ کو لیکر گزشتہ سال بھی ملزمان نے متاثر کنبہ پر بم سے حملہ کیا تھا جس میں ان پر مقدمہ قائم ہوا تھا۔بتاتے ہیں کہ بتاتے ہیں کہ روزی روٹی کے سلسلے سے رام اگر65اپنے کنبہ کے ساتھ دہلی میں رہتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بھائی کیول دوبے کنبہ کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں۔گزشتہ دنوں چھوٹے بھائی کیول دوبے کی اہلیہ گیتا دیوی کی موت ہونے کے بعد دونوں کنبہ کے لوگ آخری رسوم کی تقریب کرنے کیلئے گاؤں آئے تھے جہاں پروگرام کے اختتام کے بعد دونوں کنبہ کے لوگ اپنے آبائی گھر کے برآمدے میں آرام کرنے لگے تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق پروگرام کے اختتام ہوتے ہی پٹی دار نصف درجن کی تعداد میں اسلحے کے ساتھ گھر پر حملہ کر تے ہوئے فائرنگ کرنے لگے۔فائرنگ میں رام اگر دوبے،بھائی کیول دوبے اور بھتیجے اروند دوبے کو گولی لگ گئی جس کے سبب میں کیول دوبے کی مقامی صحت مرکز میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیتے ہوئے دیگر زخمیوں کو علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔وارانسی میں علاج کے دوران پیر کی صبح رام اگر دوبے کی بھی موت ہو گئی جبکہ بھتیجے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی تحریر پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔