Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

مظفر نگر۔ایس ڈی پی آئی کا ایک وفد مقتول وہاب کے گھر جا کر تعزیت کی۔

مظفر نگر ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا ایک وفد ریاستی صدر محمد کامل کی قیادت میں مقتول وہاب عرف اسباب ولد اختر کے گھر جاکر تعزیت کی۔محمد کامل نے کہا کہ وہاب کے قتل کی ذمہ دار مظفر نگر پولیس ہے۔
واضح ہو کہ 2013 میں مظفر نگر میں ہوئے مسلم کش فساد میں مقتول وہاب کے چھوٹے دو بھائی نواب و شاہد مارے گئے تھے۔جس میں نامزد رپورٹ درج کی گئی تھی۔مقتول پر مذکورہ مقدمہ واپس لینے کا دباو بھی تھا اور دھمکی بھی دی جارہی تھی۔مقتول وہاب نے اس بابت کئی بار پولیس سے شکایت درج کرائی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
وہاب کے والد نے بتایا کہ 25 مارچ کو کورٹ میں وہاب کو گواہی دینی تھی اسی بیچ ان کا قتل ہوگیا۔مقتول وہاب کے والد کے علاوہ ایک بیوی اور تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔
اس معاملے سے علاقے میں سنسنی ہے۔ایس ڈی پی آئی کے صدر نے کہا کہ قتل کے اس واقعہ میں پولیس قاتلوں کو بچانے میں لگی ہے ۔سب کو معلوم ہے کہ وہاب کا قتل ، اس کے بھائیوں کے قاتلوں نے ہی کرائی ہے۔لیکن پولیس نامزد رپورٹ لکھنے کو تیار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پولیس نامزد رپورٹ نہیں لکھتی تو مظفر نگر ایس ڈی پی آئی  پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کو مجبور ہوگی۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سکریٹری فرمان علی ایڈوکیٹ، سکریٹری آدیش رانا، ضلع صدر راشد ملک و آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا اسلام قاسمی ساتھ تھے۔