Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 17, 2019

جونپور۔۔۔اسلام میں دہشت کی کوئی جگہ نہیں۔اسلام انسانیت کا پیغام دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا ڈاکٹر کلب رضا گوالیاروی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مذہب اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کو بچانے کے لئے  مذہب اسلام نے اپنے ماننے والوں کو اپنا خون دینے کا حکم دیا ہے لیکن آج کچھ لوگ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں ان سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار اتوار کے روز ڈاکٹر مہر عباس اور سینئر صحافی شجر عباس کی بڑی بہن کنیز فاطمہ کی چالیسیویں کی مجلس کو خظاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر کلب رضا گوالیار نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ رسول خدا حضرت محمد مصطفی ؐ کے نواسے حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں اپنے ۲۷ ساتھیوں کے ساتھ شہادت دے کر یہ پیغام پوری دنیا کو دیا تھاآج جو اسلام زندہ ہے وہ اہل بیت کی قربانیوں کی دین ہے ایسے میں ہم سب کو ان کے بتائیے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل مرزا ظفر حسین کے پھول کی مجلس مولانا محفوظ الحسن خاں نے پڑھی اور اسلام کو بچانے کے لیے امام کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انجمن عزائے اہل بیت سپاہ نے نوحہ خانی اور سینہ زنی کیا۔اس موقع پر ایم ایم معصوم، تحسین شاہد، شعیب زیدی، مولانا باقر مہندی، سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔آخر میں ڈاکٹر مہر عباس نے آئے ہو ئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔