Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 11, 2019

جونپور۔۔الیکشن کے مد نظر ڈی ایم و ایس پی کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ۔

جون پور..اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . 
ضلع مجسٹریٹ / ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی صدارت اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری کی موجودگی میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں لوک سبھا عام انتخاب سے متعلق سبھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس انتخاب میں صرف ووٹر فوٹو ووٹر پرچی کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔ انہیں فوٹو ووٹر پرچی کے ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر شناختی پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، سروس کارڈ، بینک یا پوسٹ آفس کی جانب سے جاری فوٹو گراف سمیت پاسبک، پین کارڈ، اسمارٹ کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ہیلتھ کارڈ،لیبر وزارت کی جانب سے جاری کارڈ، پنشن، پی، ایم ایل اے سمیت کسی ایک شناختی کارڈ کو ساتھ لے جانا ضروری ہوگا۔
انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کیا کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ اگر کسی امیدوار کو مجرمانہ تاریخ ہے تو الیکشن کمیشن کی ہدایات کی تاریخ 10 اکتوبر 2018 کے تحت اس امیدوار کو اپنے مجرمانہ ریکارڈ کو کم سے کم تین بار پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے معلومات ضرور شائع کرائے۔
انھوں نے لوک سبھا عام انتخاب کے پروگراموں کی تاریخوں کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں چھٹے مرحلے میں انتخاب ہونا طے ہے، جس کے لئے 16 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔ پرچہ نامزدگی کیلئے آخری تاریخ 23 اپریل، پرچہ کی جانچ کیلئے 24 اپریل اورنام واپسی کیلئے آخری تاریخ 26 اپیرل جمعہ ہوگی۔انھوں نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی ووٹر کا نام ووٹر فہرست میں نہیں ہے، تو ووٹر فہرست میں نام درج کرانے کیلئے  فارم 6 کو بھرنام درج کراسکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے موصول ہونے والے شکایات کے فوری تصفیہ کے لئے ڈیجیٹل ایپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو استہار،تشہیر کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سہولت پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔میٹنگ میں اے ڈی ایم آرپی مشرا،اے ڈی ایم ریونیو ڈاکٹر سنیل کمار ورما،سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا سمیت سبھی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران موجود رہے۔