Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

شاہگنج۔۔۔دو خواتین نے صرافہ کی دکان سے اڑائے زیور۔۔۔سی سی ٹی وی میں قید ہوئی تصویر۔

شاہگنج ۔۔جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔ فریب دہی کی دو خاتون نے صراف کی دکان کو نشانہ بناتے ہوئے دکاندار کو باتوں میں الجھاکر تقریبا 150 گرام کے زیور کے پیکٹ پر ہاتھ صاف کر دیا۔ متاثر نے کوتوالی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی۔
بتاتے ہیں کے شاہ گنج قصبہ کے علی گنج چوڑی محلہ کے رہنے والے راہل سونی ولد پننالال سونی کی گھاس منڈی چوک واقع صرافہ گلی میں سیٹھ پننالال بڑاگاؤں والے کے نام سے صرافہ کی دکان ہے ہفتہ کو فرم مالک راہل سونی نے دکان کے کام سے ضلع ہیڈکوارٹر گئے ہو ئے تھے  راہل کے والد دکان پر تھے۔اسی دوران تین خاتون زیورات دیکھنے کے لئے دکان پر پہنچیں اور دو خاتون نے دکاندار وں کو باتوں میں الجھائے رکھا اور ایک خاتون نے تقریبا 150 گرام سونے کے زیورات کے پیکٹ پرہاتھ صاف کر دیا۔ جب دکان کامالک راہل سونی اتوار کے روز صبح  میں اپنی دکان پر پہنچا تو انہیں زیورات کا پیکٹ نہیں ملا تو انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کو کھنگا لنے لگے اورتب جاکر خواتین کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں سامنے آنے پر متاثرہ کو واقعہ کی اطلاع ہو ئی متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع کو توالی پولیس کو دی ہے وہیں متاثرہ کے مطابق، زیورات کی قیمت تقریبا چار لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔