Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 11, 2019

شوہر کے پردیس جانے پر بیوی نے کی خوکشی۔!

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے نیا پورا گاؤں میں شوہر کے ممبئی جانے سے ناراض ہو کر ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام بچن روزی روٹی کے سلسلے سے ممبئی میں  رہتا ہے۔گزشتہ ماہ وہ گھر آیا تھا اور پیر کی صبح ممبئی جانے کیلئے نکل گیا۔اہل خانہ کے مطابق اس کی اہلیہ وندنا36ہولی کے تیوہار تک اسے رکنے کی ضد کر رہی تھی لیکن شوہر نے اسے درکنار کرتے ہوئے ممبئی جانے کیلئے وارانسی چلا گیا۔شوہر کے گھر سے نکلتے ہی بیوی ناراض ہو کر کمرے میں خود کو بند کر لیا اور پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔کچھ وقت بعد جب گھر کے ممبر کچھ کام سے لئے آواز لگانا شروع کیا لیکن جواب نہیں ملنے پر کمرے کے قریب پہنچے تو  عورت کو رسی پر لٹکتی ہوئی دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شو رسنتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے شوہر کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو  اتار کر قبضہ میں لے لیا۔شوہر کے گھر پہنچتے ہی پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔