Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 11, 2019

کھڑی ٹرک سے دوسرے بے قابو ٹرک کی ٹکر۔۔ڈرائیور کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے الہ آباد۔جونپورشاہراہ پر اٹہراگاؤں کے قریب واقع ڈھابا سے پہلے کھڑی ٹرک میں سنترا بھری ٹرک  ٹکراگئی جس کے سبب میں سنترا لدی ٹرک کے ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹرک کے کلینر کو شدید چوٹیں آگئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ وارانسی ضلع کے چولاپور تھانہ تحت بیلا رہائشی ٹرک ڈرائیور ونود کمار راج بھر 25 اپنے ساتھ چوبے پور حلقہ کے پنی ہاری گاؤں رہائشی کلینر سرویش کمار 22 ولد چندرما پرساد کے ساتھ ٹرک نمبرUP57AT3280 پر راجستھان سے سنترا لاد کر گورکھپور جا رہا تھا۔ضلع کی سرحد میں داخل ہوتے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب شاہراہ کنارے کھڑی ٹرک UP62AT5964سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ٹکر کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ٹرک میں پھنسے دونوں کو باہر نکالا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے دونوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیتے ہوئے کلینر کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔