Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

گھریلو معاملات سے پریشان خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر کی خود کشی۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے ڈوبھی ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعرات کے روز ایک خاتون نے گھریلوے تنازعہ سے عاجز آکر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ برابھن پور گاؤں رہائشی گیتا48اہلیہ درگا راج بھر گھر میں چل رہے تناعہ کو لیکر کافی دنوں سے پریشان تھی۔اہل خانہ کے مطابق جمعرات کی صبح کسی بات کو لیکر بیٹیوں سے کہا سنی ہوئی جس کے بعد وہ گھر سے نکل کر چلی گئی اور ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔