Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 11, 2019

مختصر اہم خبریں

مختصر اہم خبریں 12/03/2019
____________________
 الیکشن کمشنر کی وضاحت

رمضان المبارک میں عام انتخابات کے تین مرحلوں کی پولنگ ہوگی جس پر کچھ مسلم رہنماٶں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آواز اٹھاٸ گٸ تھی جس کا جواب دیتے ہوۓ الیکشن کمیشنر نے کہا کہ عام انتخابات میں جمعہ اور تیہوار کا خیال رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے سبب انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کی جاسکتی کانگریس کےقومی ترجمان م ۔افضل نے کہا اس سے فرق نہیں پڑتا میں مسلمان ہوں روزہ رکھ کر ووٹ ڈالوں گا
----------------------------------------
طلاق عرضی خارج

 سپریم کورٹ نے تین طلاق پر روک سے متعلق دوسرے آرڈیننس کو چیلنج دینے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے ، چیف جسٹس رنجن گوگوٸ ، جسٹس دیپک گپتا ، سنجیو کھنہ کی بنچ نے درخواست کو مسترد کیا ہے
---------------------------------------
آر بی آٸ کی منظوری کے بغیر ہواتھا نوٹ بندی کا اعلان

 نوٹ بندی پر آر ٹی آٸ نے خلاصہ کیا ہے جس کے مطابق 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان آر بی آٸ سے منظوری ملے بغیر ہی کیا تھا کانگریس نے اس معاملے میں بیان دیتے ہوۓ کہا کہ آر بی آٸ بھی نوٹ بندی کے حق میں نہیں تھا لیکن مودی جی کے دباٶ میں آر بی آٸ نے فیصلے کی حمایت کی
----------------------------------------
پلوامہ خودکش حملے کی ذمہ دار بھاجپا

 کانگریس صدر راہل گاندھی نے بوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پلوامہ خودکش حملہ کی اصل ذمہ دار بی جے پی ہے کیونکہ جس دہشت گرد مسعود اظہر نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی ہے اس کو بی جے پی ہی کی سرکار نے ہندستانی جیل میں بند سے رہاٸ دلاکر پاکستان پہونچایا تھا