Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

دھننجئے سنگھ کی ضمانت خارج کرنے کےلئیے صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
جونپور سے سابق ممبر پارلیمنٹ اور قدآور لیڈر دھننجے سنگھ کی ضمانت عرضی خارج کرانے کیلئے صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دھننجے سنگھ کو نوٹس جاری کر اپنی بات رکھنے کیلئے کہا ہے۔عرضی پر فاضل جج سوربھ شیام شمشیری نے سماعت کی۔
واضع ہو کہ جونپور سے سابق ممبر پارلیمنٹ اور پوروانچل کی سیاست میں اعلی مقام رکھنے والے قدآور لیڈر دھننجے سنگھ کے خلاف قتل،اغوا،قتل کی کوشش،بلوا سمیت سنگین معاملوں میں 47مقدمے درج ہے جس میں سے کئی معاملوں میں وہ ضمانت پر باہر ہیں۔سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اگر ضمانت پر رہتے ہوئے کسی ملزم کے زریعے کوئی واردات میں سمولیت ہوتی ہے تو سبھی مقدموں میں ملی ضمانتوں کو خارج کرایا جائے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق صوبائی حکومت نے عرضی داخل کرضمانت خارج کرنے کی اپیل کی جس پر فاضل جج نے سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر بچاؤ کیلئے اپنی بات رکھنے کی ہدایت دی ہے۔