Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 17, 2019

دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا متحد ہو!!با اثر افراد اپنے خیالات کی ذمے داری کا احساس کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا محمود مدنی۔

دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا متحد ہو.
* جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے نیوزی لینڈ میں نمازیوں کے قتل عام پر کہا کہ دنیا کے بااثر افراد اپنے خیالات کی ذمہ داری کا احساس کریں.
مولانا مدنی نے امت مسلمہ کو بھی دعوت فکروعمل دی کہ وہ اسلام کے پیغام امن اور انسانیت کی اشاعت کےتئیں اپنی ذمہ داریوں کا محاسبہ کریں.
نئی دہلی. 16 مارچ/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعیتہ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرایسٹ چرچ کی مساجد میں نمازیوں پر وحشیانہ حملے پر سخت دکھ اور اضطراب کا اظہار کرتے ہویے اسے دہشت گردانہ اور وحشیانہ عمل قراردیا ہے.
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مشرق اور مغرب میں بانٹنے کے بجایے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے خلاف پوری دنیا متحد ہو. حقیقت تو یہ ہے کہ دہشت گردی نے بلاتفریق پوری انسانیت کو مشکل میں ڈال رکھا ہے.
مولانا مدنی نے کہا کہ دنیا کے بااثر افراد کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کے خیالات، تقاریر اور رویے دوسروں کو اس حد تک بھی متاثر کرسکتے ہیں. اس لیے وہ خود کو ایک ذمہ دار کے طور پر پیش کریں اور پر امن دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں.
مولانا مدنی نے حادثے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کے عوام کے ہمدردانہ رویے کی ستایش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی.
مولانا مدنی نے امت مسلمہ کو بھی غور وفکر کی دعوت دی ہے کہ وہ اسلام کےپیغام انسانیت و اخوت کو عام کرنے کے لیے کس طرح ٹھوس اور موثر کردار ادا کرسکتے ہیں.